Breaking News
Home / پاکستان / آو آئی سی کو بھی خاموشی ختم کر کے بھارتی مظالم کا نوٹس لے، گورنر پنجاب چودھری سرور

آو آئی سی کو بھی خاموشی ختم کر کے بھارتی مظالم کا نوٹس لے، گورنر پنجاب چودھری سرور

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) گور نر پنجاب کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کرنے والے یورپی پارلیمنٹ کے نائب صدر فابیو کاستالدو سمیت پندرہ اراکین نے یورپی پارلیمنٹ کے صدر کو کشمیریوں و بھارتی مسلمانوں پر مظالم کے خلاف تحریری درخواست دے دی جبکہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے یورپین نائب صدر سمیت دیگر اراکین کو شکریہ کا خط لکھتے ہوئے کہا ہے کہ نریندرمودی آر ایس ایس کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہا ہے جو انسانیت و مسلم دشمنی پر مبنی ہے اگر یورپی پارلیمنٹ میں کشمیریوں و بھارتی مسلمانوں کے لئے آواز بلند ہو سکتی ہے تو آو آئی سی کو بھی خاموشی ختم کر کے بھارتی مظالم کا نوٹس لینا چاہئے۔
پریس کانفرنس کے دوران گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بتایا کہ بھارت خطے میں اَمن کے لئے سب سے بڑا خطرہ بن چکا ہے جس کے خلاف پاکستان سفارتی محاذ ہر بھی جنگ لڑ رہا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ میری دعوت پر لاہور آنے والے یورپی یونین کے نائب صدر فابیو ماسیمو کاستالدوو اور میری ارینا سمیت پندرہ اراکین نے کشمیریوں کے حقوق کے لئے یورپی پارلیمنٹ میں آواز بلند کی ہے اوریورپی پار لیمنٹ کے صدر سے بھارتی مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں جسکے لیے وہ باقاعدہ تحر یری درخواست بھی یورپی پار لیمنٹ کے صدر کو جمع کرواچکے ہیں۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ آج دنیا میں انسانی حقوق کی بات کر نیوالا ہر فر د کشمیر یوں اور بھارتی مسلمانوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کر رہا ہے بحیثیت گورنر انہوں نے کشمیر یوں اور بھارتی مسلمانوں کے حقوق اور بھارتی مظالم کیخلاف آواز بلند کر نے پر یورپی پارلیمنٹ کے نائب صدر فابیو کاستالدو سمیت دیگر یورپی پار لیمنٹ کو شکر یہ کا خط لکھا ہے الحمد اللہ آج کشمیر یوں اور بھارتی مسلمانوں کے حقوق کیلئے پوری دنیا میں آواز بلند ہو رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ مَیں یورپی یونین کے سابق رکن واجد خان اور پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے پرویز لوسر کی کوششوں کو بھی سرہاتا ہوں جو کشمیریوں کے حقوق و پاکستان کے مؤقف کی جنگ لڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ میں کشمیریوں کے حقوق اور بھارتی مسلمانوں کے لیے آواز بلند ہونا وزیراعظم عمران خان اور پاکستانی دفتر خارجہ اور 22 کروڑ عوام کی کامیابی اور کشمیریوں کے اصولی مقف کی فتح ہے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں اَمن کے لئے ضروری ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے اور نریندرمودی اپنا جنگی جنون ختم کرے ۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور دنیا بھرمیں نر یندر مودی کے اصل چہرے کودنیا کیسامنے بے نقاب کرتے رہیں گے

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال امن کےلئے …

Skip to toolbar