آشیانہ اقبال پراجیکٹ کیس،شہباز شریف،فواد حسن فواد کے بعد دیگر 3 شریک ملزموں کے نام بھی ای سی ایل میں شامل
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)آشیانہ اقبال پراجیکٹ کیس،شہباز شریف،فواد حسن فواد کے بعد دیگر 3 شریک ملزمان کے نام بھی ای سی ایل پر ڈالنے کا فیصلہ ۔ تفصیلات کے مطابق کابینہ کی کامران کیانی،بلال قدوائی،امتیاز حیدر کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری ۔کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے نام ای سی ایل پر ڈالنے کی سمری کی منظوری لی گئی۔نیب نے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کی تھی۔ ذرائع کے مطابق نیب کی جا نب سے ملزموں پر مل کر بدنیتی سے قومی خزانے کو 4 ارب روپے نقصان ،پراجیکٹ کا کنٹریکٹ غیر قانونی طور پر پیرا گان سٹی کو دینے کا الزام ہے۔نیب نے ملزمان پر اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کا الزام بھی لگایا ہے ۔