Breaking News
Home / شوبز / آج لوگ آگے بڑھنے کی جستجو میں ایکدوسرے کو روندنے سے بھی گریز نہیں کرتے‘ نعمان اعجاز

آج لوگ آگے بڑھنے کی جستجو میں ایکدوسرے کو روندنے سے بھی گریز نہیں کرتے‘ نعمان اعجاز

آج لوگ آگے بڑھنے کی جستجو میں ایکدوسرے کو روندنے سے بھی گریز نہیں کرتے‘ نعمان اعجاز

طبقات کی تقسیم کی وجہ سے ہم کبھی بھی مہذب معاشرے کے طور پر پروان نہیں چڑھ سکتے‘ انٹر ویو

لاہور(ڈٰیلی پاکستان آن لائن) سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ آج لوگ آگے بڑھنے کی جستجو میں ایک دوسرے کو روندنے سے بھی گریز نہیں کرتے ، ہمارے ہاںترقی کےلئے برابری کے مواقع میسر نہیں بلکہ طبقات کی تقسیم ہے اور اس سے ہم کبھی بھی مہذب معاشرے کے طور پر پروان نہیں چڑھ سکتے۔

ایک انٹر ویو میں نعمان اعجاز نے کہا کہ اگر ہم ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کی بجائے ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر آگے بڑھنے میں مدد دیں تو زندگیوں میں سکون آ جائے گا لیکن ہم ایسا کرناتو دور کی بات سوچنے کے لئے بھی تیار نہیں ۔ آج ایک بھیڑ چال ہے ، ہر کسی کو اپنی فکر لا حق ہے بلکہ یہاں تک کہ آگے بڑھنے کی جستجو میں ایک دوسرے کو روندنے سے بھی گریز نہیں کرتے ۔ نعمان اعجاز نے کہاکہ اپنے بچوں کی تربیت پر فوکس ہے اور انہیں زندگی کے معاملات سے آگاہی دیتا رہتا ہوں تاکہ انہیں عملی زندگی میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar