Home / بزنس / آبدوز تنازع: آسٹریلیا اور یورپین یونین کے درمیان ہونے والے تجارتی مذاکرات ملتوی

آبدوز تنازع: آسٹریلیا اور یورپین یونین کے درمیان ہونے والے تجارتی مذاکرات ملتوی

آبدوز تنازع: آسٹریلیا اور یورپین یونین کے درمیان ہونے والے تجارتی مذاکرات ملتوی
سڈنی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک یورپی عہدیدار نے جمعہ کو تصدیق کی کہ آسٹریلیا اور یورپی یونین کے آزاد تجارتی مذاکرات کا ایک طویل منصوبہ بند دور ملتوی کر دیا گیا ہے۔کینبرا میں یورپی یونین کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ ایف ٹی اے تجارتی دور ایک ماہ کے لیے نومبر تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے وزیر تجارت ڈین تہان نے تصدیق کی کہ جمعہ کو یورپی یونین کے ساتھ ایک تجارتی معاہدے پر مذاکرات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔آسٹریلیا نے پچھلے ماہ فرانس کے نیول گروپ کے ساتھ روایتی آبدوزوں کا بیڑا بنانے کا معاہدہ منسوخ کر دیا تھا اور وہ اب امریکہ اور برطانیہ کے ساتھ سکیورٹی شراکت داری بنیاد پر ان کی ٹیکنالوجی کی مدد سے ایٹمی طاقت سے چلنے والی کم از کم آٹھ آبدوزیں بنائے گا۔فرانس حکومت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھاکہ وہ آسٹریلوی حکومت پر اعتماد نہیں کرسکتا۔فرانس کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا اس بلاک(یورپی یونین)کو آسٹریلیا کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنا چاہیے یا نہیں؟ آسٹریلیا کے وزیر تجارت ڈین تہان نے جمعہ کے روز مذاکرات کے التوا میں آبدوزوں کے معاہدے کی منسوخی کے کردار پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا تاہم انہوں نے 12 اکتوبر کو ہونے والے مذاکرات کے 12 ویں دور کو ایک ماہ کے لیے ملتوی کرنے کی تصدیق کی۔تہان نے ایک بیان میں کہا کہ میں اگلے ہفتے اپنے یورپی یونین کے ہم منصب والڈیس ڈومبروسکس سے ملاقات کروں گا تاکہ 12 ویں مذاکراتی دور پر تبادلہ خیال کیا جاسکے جو اب اکتوبر کے بجائے نومبر میں ہو گا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar