کیپٹو انڈسٹری کو دی جانے والی گیس ایل این جی قیمت کے برابر لائی جائے گی’ذرائع
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک اور بڑی شرط پوری کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے جس کے تحت اگلی قسط سے قبل کیپٹو پاور پلانٹس پر مرحلہ وار سیس عائد کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حکومت نے کیپٹو پاور پلانٹس پر سیس عائد کرنے کی تیاریاں کرلیں، کیپٹو پاور پلانٹس کی گیس کٹنے سے بچانے کے لیے مرحلہ وار سیس عائد کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی طرف سے کیپٹو پاور پلانٹس کی گیس کٹنے پر لچک آچکی، آئی ایم ایف کی اگلی قسط سے قبل مرحلہ وار سیس عائد کیا جائے گا۔پہلے مرحلے میں جنوری میں کیپٹو پاور کو دی جانے والی گیس پر 5 فیصد سیس عائد ہو سکتا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں سیس کی شرح 10فیصد کیے جانے کی تجویز ہے۔ذرائع نے بتایا کہ کیپٹو انڈسٹری کو دی جانے والی گیس ایل این جی قیمت کے برابر لائی جائے گی، سیس عائد کرنے کا مقصد کیپٹو اور دوسری انڈسٹری میں فرق ختم کرنا ہے۔آئی ایم ایف کے کیپٹو اور نان کیپٹو انڈسٹری کے لیے مختلف بجلی نرخوں پر تحفظات ہیں۔
Tags #Cryptocurrency #CryptoIndustry #CryptoPowerPlants #DailyPakistanOnline #ElectricityRates #EliminateDifference #FederalGovernment #FinancialDecisions #GasCutback #IMF #IMFLoans #InternationalFundConcessions #InternationalMonetaryFund #IslamabadNews #LNGPrice #MediaReports #PhasedTaxation #TaxImposition #TaxPurpose
Check Also
نئے شواہد سامنے آنے کے بعد عافیہ صدیقی جو بائیڈن سے صدارتی معافی ملنے کے لیے پرامید
ناانصافی کا شکار ہوں، ہر دن اذیت ناک ہے، یہ آسان نہیں، ایک دن میں …
دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کے وحشیانہ حملے کی حقیقت کا پردہ چاک
ماہ رنگ بلوچ میرے بیٹے کے قتل اور بی ایل اے کے وحشیانہ مظالم پر …
مریم نواز شریف سے جاپانی سفیر کی ملاقات، سرمایہ کاری کے فروغ پر زور
دو طرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لیے نئے راستے تلاش کرنے کی ضرورت پر …
ڈوب مرنے کا مقام ہے کہ عمران خان جیسے شخص کیلئے صادق و امین جیسا پاک لفظ استعمال کیا گیا’عظمیٰ بخاری
عمران خان نے اہلیہ کے ساتھ مل کر اربوں کا ڈاکہ مارا،مکافات عمل اسی چیز …
عدالت نے وکیل کو توہین عدالت کا نوٹس دیا ، میرے کیس میں پیش نہ ہونے ، وکیل تبدیل کرنے کیلئے نہیں کہا’ مسرت چیمہ
ڈان نیوز نے بے بنیاد خبر دی ، قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے …
جانوروں پر ظلم کرنے والوں کو سخت سزائیں ہونا ضروری ہیں’جسٹس عائشہ ملک
جانوروں کے حقوق پورے کرنے کی ضرورت ، تنظیمیں اچھا کام کر رہی ہیں، اس …