آئیکون ٹاور ریفرنس ، ملک ریاض عدالت میں پیش ، حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست پر نیب کو نوٹس ، 27جولائی تک جواب طلب
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) احتساب عدالت نے آئیکون ٹاور ریفرنس سماعت کے دور ان ملک ریاض کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر دیا ۔
منگل کو کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی ۔ دور ان سماعت بحریہ ٹاﺅن کے سربراہ ملک ریاض پہلی بار احتساب عدالت میں پیش ہوئے ۔ملک ریاض نے حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی ۔
عدالت نے ملک ریاض کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 27 جولائی تک جواب طلب کر لیا۔ بعد ازاں کیس کی سماعت 27 جولائی تک ملتوی کر دی گئی ،ریفرنس میں شریک ملزمان کو ریفرنس کی کاپیاں بھی فراہم نہ کی جا سکیں ۔