Breaking News
Home / پاکستان / آئیندہ مالی سال ٹیکس فری بجٹ پیش کیا جائے گا. عبدالحفیظ شیخ

آئیندہ مالی سال ٹیکس فری بجٹ پیش کیا جائے گا. عبدالحفیظ شیخ

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت آئندہ بجٹ میں کوئی نیاٹیکس نہیں لگائے گی تاکہ صنعتی شعبے کوسہولت دی جاسکے،حکومت کو بجٹ خسارے میں9 فیصد تک کمی لانے کے لئے آنے والے دنوں میں سخت محنت کرناہوگی۔ ایک بیان میں عبد الحفیظ شیخ نے کہاکہ کوروناوائرس کے منفی اثرات دوسرے ملکوں کی طرح ہماری قومی معیشت کو بھی متاثر کررہے ہیں اور حکومت کفایت شعاری کے ذریعے اپنے اخراجات میں کمی لانے کی کوشش کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کابنیادی مقصد لوگوں کوآئندہ بجٹ میںریلیف فراہم کرناہے اور اس سلسلے میں کئی اشیا ء پرڈیوٹی کم کی جارہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ حکومت معاشی سرگرمیوں اور روزگارکے مواقع پیدا کرنے کے لحاظ سے اہم شعبوں کوآئندہ بجٹ میں پیکج دے گی۔انہوں نے کہاکہ گروپ بیس کے ملکوں کے امدادی پروگرام کے تحت ایک ارب 80کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگیاں موخر کی جائیں گی۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال امن کےلئے …

Skip to toolbar