Home / بزنس / آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا

مختلف شعبوں میں ٹیکس چوری کو روکنے کیلئے سخت اقدام کیے جائیں گے ،ذرائع

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)آئندہ مالی سال کے بجٹ کی اہم تجاویز سامنے آ گئیں جس کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا.

ذدائع کے مطابق مختلف شعبوں میں ٹیکس چوری کو روکنے کیلئے سخت اقدام کیے جائیں گے.

آئندہ مالی سال کیلئے 4600 ارب روپے تک کا ٹیکس با آسانی حاصل کر لیا جائے گا. آئندہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں معاشی سرگرمیوں سست روی کا شکار رہیں گی.

ٹڈی دل سے خریف کی فصلوں کی شرح نمو متاثر ہو سکتی ہے ،آئندہ مالی سال کے دوران حکومتی اخراجات کو مزید کم کیا جائے گا.

ذرائع کے مطابق نئی گاڑیوں اور فرنیچر کی خریداری پر پابندی عائد رہے گی اور نئی مستقل نوکریوں کو بھی موخر کرنے کو فیصلہ کرلیا گیا.

موجودہ حالات میں دفاعی بجٹ میں کمی مشکل ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں سود کی ادائیگیوں کے بجٹ کو کم نہیں کیا جائے گا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی آئی ایم ایف کی تجویز مسترد ہو گئی ،اگلے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی پینشن میں اضافہ ممکن نہیں ،اگلے بجٹ میں ٹارگٹڈ سبسڈیز دی جائیں گی

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی لو اسٹوری سوشل میڈیا میں ہوئی وائرل

نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی لو اسٹوری سوشل میڈیا میں ہوئی وائرل ممبئی: …

Skip to toolbar