Home / شوبز / آئمہ بیگ اور شہباز شگری کی منگنی ہوگئی

آئمہ بیگ اور شہباز شگری کی منگنی ہوگئی

آئمہ بیگ اور شہباز شگری کی منگنی ہوگئی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میوزک انڈسٹری کی مقبول ترین گلوکارہ آئمہ بیگ اور اداکار شہباز شگری نے منگنی کرلی جس کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔گزشتہ شب آئمہ بیگ اور شہباز شگری کی منگنی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز کی زینت بنی ہوئی ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویروں اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آئمہ بیگ نے اپنی زندگی کے خاص موقع پر ساڑھی کا انتخاب کیا جبکہ اداکار شہباز شگری نے سیاہ پینٹ کوٹ پہنا۔آئمہ بیگ اور شہباز شگری کی منگنی کی تقریب میں شوبز ستاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس نئی جوڑی کے لیے نیک خواہشات کا انعقاد کیا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar